رسول سے محبت کا نام ہی ایمان ہے اسلامی اسکالر فاروق رضوی کا خطاب
بعدنماز عشاء روضہ درگاہ میدان میں عظیم الشان پیمانے پرتحفظ عقائداہلسنت
اور عظمت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کانفر نس کے عنوان سے ایک جلسہ عام کا
انقعاد عمل میں آیا اس موقعہ پر مہمان مقررکی حیثیت سے ناگپور مہارشٹرا سے
اسلامی اسکالر فاروق رضوی صاحب کا خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسو ل سے
محبت کا نام ہی ایمان ہے قرآن اور نماز پڑھ لینے سے ایمان مکمل نہیں ہوتا
محمد کی محبت ہی دین حق کی شرط اول ہے ۔اور ان کے بیان کی خصوصیت یہ رہی کہ
بیان کے گئے دعوے ،دلیلوں اور کتابوں کے حوالجات کے ساتھ پروجیکٹر کے
ذریعہ حاضرین کو دکھایاگیابعدہ سوال وجواب کا پروگرام ہوا اور اسلامی
اسکالر نے سوال کر نے والوں کو تسلی بخش جواب سے نوازا ۔ اس موقعہ
پر حضرت
مولانا خلیل اللہ قادری جامعہ کامل الفقہ جامعہ نظامیہ گنگاوتی کرناٹک
کابھی ایمان افروز صدارتی خطاب ہواعلاوہ ازین مولانا مفتی مستقیم احمد
شاذلی خطیب وامام روضہ درگا ہ ناظم اجلاس رہے اس پروگرام میں مہمانان جامعہ
قمرالہدی کے خازن حضرت سید مبشرباشاہ قادری ،سیدصمدانی باشاہ قادری
،پبلیشر بزم آئینہ سیدقدرت اللہ قادری وغیرہ شریک جلسہ رہیں گے یہ پروگرام
سیدداداباشاہ قادری کی نگرانی میں منقعد ہوا ۔خواتین کے لئے پردہ کا
انتظام۔ اور بعدمغرب تناول طعام کا بھی تھا محفل کاآغازتلاوت قرآن پاک
ہوابعدہ نعت خوان حضرات نے نعتیں سنائیں ۔صلاۃ وسلام سے پرواگرام اختتام
ہوا اخیر میں حضرت مولانا مفتی مستقیم احمد صاحب نے سبھی اراکین ومعاونین
اسحاقیہ کمیٹی روضہ درگا ہ اور حاضر ین کا شکریہ ادا کیا ۔